English

اگر آپ کو یہ معلومات فائدہ مند لگتی ہيں تو ، ابھی شیئر کریں!

صارفین کے مالیاتی تحفظ کا لائحۂ عمل

میزان بینک اپنے تمام صارفین کو معیاری بینکنگ کا تجربہ فراہم کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے، بینک بینکاری تعلقات کے تمام مراحل پر صارفین کے ساتھ منصفانہ برتاؤ کو یقینی بناتے ہوئے اعلیٰ ترین سروس پیرامیٹرز کے تحت اپنی پراڈکٹس اور خدمات کی مسلسل ترسیل فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

میزان بینک نے کنزیومر فنانشل پروٹیکشن کا ایک فریم ورک تیار کیا ہے جس میں بزنس پلاننگ، سیلز، پروڈکٹ ڈویلپمنٹ، کسٹمر سروسز، فنانشل ایجوکیشن اور آگاہی، شکایات سے نمٹنے جیسے شعبوں کے لیے رہنما اصول شامل ہیں تاکہ اس کے صارفین باخبر مالی فیصلے کر سکیں، سمجھ سکیں اور اپنے حقوق کا استعمال کریں اور اپنی شکایات کا موثر حل حاصل کریں۔

صارفین کے مالی تحفظ کے لائحہ عمل کے اطلاق کے ساتھ میزان بینک درج ذیل امور کو یقینی بناتا ہے۔

  • بینکاری تعلقات کے تمام مراحل پر صارفین کے ساتھ بہترین برتاؤ کیا جاتا ہے۔
  • بزرگ شہریوں اور معذور افراد کو خصوصی اعانت فراہم کی جاتی ہے۔
  • صارفین کو بینکاری کی خدمات اور سہولیات سے متعلق مکمل معلومات واضح اور سادہ انداز میں فراہم کی جاتی ہیں۔
  • صارفین کو ان کی ضروریاتِ بینکاری کے عین مطابق خدمات اور سہولیات کی پیشکش کی جاتی ہے۔
  • صارفین کی ذاتی معلومات کو ’’انتہائی نجی اورمحفوظ‘‘ سمجھا جاتا ہے۔
  • بینکاری خدمات کے بارے میں صارفین کی رائے دہی کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔
  • صارفین کی شکایات کی منصفانہ اور آزادانہ طور پر تحقیق کی جاتی ہے۔
  • صارفین کی شکایات کو ضابط کے متعین کردہ تقاضوں کے مطابق نمٹایا جاتا ہے۔

آپ کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے آپ کی رائے اور شکایات ہمارے لئے بے حد اہم ہیں۔ اگر آپ ہمیں اپنی رائے یا شکایات سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔